مہر خبررساں نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی شمالی ریاست رورائما کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کی شمالی ریاست رورائما کے علاقے بوا وسٹا کی جیل میں قیدیوں کی ملاقات کے اوقات کار میں ایک گروہ دوسرے گروہ کے کیمپ میں گھس گیا جس پر دونوں گروپوں میں آپس میں تصادم شروع ہو گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے خونریز تصادم میں بدل گیا اور 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق قیدی تیز دھار آلوں اور لکڑی کے اوزاروں سے لیس تھے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 افراد کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا جب کہ 6 کو زندہ جلا کر مارا گیا۔ قیدیوں کی لڑائی کے باعث ملاقات کے لئے آئے ہوئے افراد بھی محصور ہو کر رہ گئے جنہیں پولیس نے بحفاظت باہر نکالا اور حالات پر قابو پایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 740 افراد کے لئے بنائی گئی جیل میں اس وقت 1400 قیدی موجود ہیں۔
برازیل کی شمالی ریاست رورائما کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1867651
آپ کا تبصرہ